ہفتہ ۲۴ اگست۲۰۱۹

مریم نواز 21 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

جمعہ, ۰۹   اگست ۲۰۱۹ | ۰۳:۱۴ شام

سیرت فاطمہ:چوہدری شوگر مِل کیس میں گرفتار مریم نواز کو 21 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کو احتساب عدالت لاہور میں پیش کردیا۔ نیب نے عدالت سے دونوں افراد کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔ عدالت نے دونوں افراد کا 12 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 21 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔ نیب پراسکیوٹر نے بتایا کہ شریف خاندان نے اپنی چوہدری شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کی، مریم نواز چوہدری شوگر ملز کی شیئر ہولڈر ہیں اور یوسف عباس کا اکاؤنٹ منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوا۔ مریم نواز کی پیشی کے موقع پر عدالت میں بڑی تعداد میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنان موجود تھے جنہیں منتشر کرنے  کے لیے پولیس نے تشدد بھی کیا۔

تبصرہ کریں