ہفتہ ۲۴ اگست۲۰۱۹

گیس کی کم از کم قیمت میں 39 فیصد تک کا اضافہ

ہفتہ, ۱۰   اگست ۲۰۱۹ | ۱۲:۰۹ شام

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا )نے گھریلوصارفین کےعلاوہ دیگرتمام کٹیگریزکے صارفین کے لیےگیس کے ماہانہ کم ازکم بل میں اضافہ کردیاہے۔

اوگرا کی جانب سے اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے۔ نئے نوٹیفیکیشن کے مطابق اسپیشل کمرشل صارفین کاکم ازکم ماہانہ گیس بل 5880 روپے سے بڑھاکر 6415روپے کردیاگیا ہے۔ آئس فیکٹریز کا کم سے کم ماہانہ گیس بل 5880 روپے سے بڑھا کر 6415 روپے کردیا گیا ہے۔ جنرل انڈسٹریل سیکٹر کے لیے کم سے کم ماہانہ گیس بل 26301 روپے سے بڑھا کر 36449 روپے کردیاگیاہے۔ پانچ زیروریٹڈ سیکٹرز کے لیے گیس کاکم سے کم ماہانہ بل 20232 روپے سے بڑھا کر 28060 کردیاگیاہے ۔ سی این جی سیکٹر کے لیے گیس کا کم سے کم ماہانہ بل 33045 سے بڑھ 45803 کردیاگیا ۔ سیمنٹ فیکٹریوں کے لیے گیس کاماہانہ کم ازکم بل 32877 روپے سے بڑھا کر 47588 روپے کردیاگیا۔ پاور اسٹیشنوں کے لیے گیس کا کم ازکم ماہانہ بل 21209 روپے سے بڑھ کر 29416 روپے کردیاگیاہے ۔ آئی پی پیز کا گیس کا ماہانہ کم ازکم بل 21209 روپے سے بڑھا کر 29416 روپے ہوگیاہے ۔ کیپٹو پاور پلانٹس کا کم ازکم ماہانہ گیس بل 26301 روپے سے بڑھا کر 36449 روپے کردیاگیاہے۔ دوسری طرف دفاتر اسپتالوں، تعلیمی اداروں، گیسٹ ہاوسز،رہائشی کالونیوں اور خیراتی اداروں کے گیس کے کم سے کم ماہانہ بل میں کمی کردی گئی  ہے۔اس کٹیگری کے صارفین کا ماہانہ کم ازکم گیس بل 4680 روپے سے کم کرکے 3900 روپے ماہانہ کردیاگیا ہے۔

تبصرہ کریں