پیر ۱۶ ستمبر۲۰۱۹

یوم دفاع کے موقع پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

منگل, ۰۳   ستمبر ۲۰۱۹ | ۱۱:۲۹ صبح

مریم عبید:پی آئی اے نے یوم دفاع کے موقع پرمخصوص روٹس پر کرایوں میں 10فیصد کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوم دفاع کے موقع پر پی آئی اے انتظامیہ نے کرایوں میں دس فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔ کرایوں میں کمی کا اطلاق 6 سے 9 ستمبر تک کی پروازوں پر ہوگااور کرایوں میں کمی کا اطلاق اندرون ملک تمام روٹس پر ہوگا۔اس کے علاوہ بیرون ممالک سے وطن واپس آنے والے تمام پاکستانی مسافر بھی کمی سے مستفید ہو سکیں گے۔اطلاع کے مطابق  جدہ اور مدینہ منورہ سے آنے والے مسافراس رعایت سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔

تبصرہ کریں