پیر ۱۶ ستمبر۲۰۱۹

سعودی عرب کے وزیر خارجہ کل پاکستان پہنچیں گے

منگل, ۰۳   ستمبر ۲۰۱۹ | ۰۴:۳۸ شام

سیرت فاطمہ:سعودی عرب کے وزیرخارجہ کل پاکستان پہنچیں گے اور اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جس کے دوران مسئلہ کشمیر بھی زیر بحث آئے گا۔

 ریڈیو پاکستان کے مطابقسعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر کل ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے جہاں وہ وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کریں گے۔ ادھر وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو آج فون کرکے مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال کیا ہے اور انہیں وہاں کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دو ہفتوں میں یہ تیسرا رابطہ ہے۔

تبصرہ کریں