پیر ۳۰ نومبر۲۰۲۰

عمران خان کا پی ڈیم اراکین پر لوگوں کی زندگیوں کو ختم میں ڈالنے کا الزام

ہفتہ, ۲۱   نومبر ۲۰۲۰ | ۰۲:۰۱ شام

وزیراعظم عمران خان نے پی ڈیم کے اراکین ر لوگوں کی زندگیوں کو ختم میں ڈالنے کا الزام عائد کیا ہے۔

وزیر اعظم کی جانب سے یہ الزام اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں عائد کیا گیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ پی ڈی ایم کے وہ اراکین جو پہلے سخت ترین بندشیں چاہتے تھے اور مجھ پر طنز و تنقید کے نشتر چلایا کرتے تھے آج لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال کر نہایت عاقبت نا اندیشانہ سیاست کر رہے ہیں۔ کیفیت یہ ہے کہ عدالتی احکامات ہوا میں اڑا کر کیسز میں نہایت تیز اضافے کے باوجود یہ جلسے پر مصر ہیں. وزیر اعظم کی طرف سے یہ الزام پی ڈیم ایم کے سربراہوں کی جانب سے پشاور میں جلستہ نہ کرنے حکومتی اپیل مسترد ہونے پر سامنے آیا ہے۔ 

 

اس سے پہلے این سی او سی یعنی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے کہا تھا کہ پشاور میں گزشتہ روز کورونا وائرس کی مثبت شرح 13.39 فیصد تھی۔ 

 



تبصرہ کریں