پیر ۱۶ ستمبر۲۰۱۹

ملک بھر میں یومِ دفاع کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے منایا جارہا ہے

جمعہ, ۰۶   ستمبر ۲۰۱۹ | ۰۹:۴۹ صبح

سیرت فاطمہ:ملک بھر میں یوم دفاع، یوم یکجہتی کشمیر کے طورپر منایا جارہا ہے جس کامقصد وطنِ عزیز کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کے ساتھ ساتھ بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ پاکستانی عوام کی حمایت کا اعادہ کرنا ہے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق یومِ دفاع کا آغاز نمازِ فجر کے بعد ملک کی ترقی اور خوشحالی اوربھارت کے ظالمانہ تسلط سے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں مانگ کر کیا گیا۔وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں21 ،21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ اسکے علاوہ  بانیِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے مزارات پر گارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک فضائیہ نے مزارِ قائد جبکہ پاک فوج نے مزار اقبال پر گارڈ کے فرائض سنبھال لیے۔ لاہور میں مزار اقبال پر منعقدہ تقریب میں میجر جنرل محمد عامر نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاک فوج کے چاک وچوبند دستے سے سلامی پیش کی۔ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے دن کی مرکزی تقریب جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوئی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔

تبصرہ کریں