بدھ ۰۳ مارچ۲۰۲۱

حفیظ شیخ وزیر کے عہدے پر فائز

جمعہ, ۱۱   دسمبر ۲۰۲۰ | ۰۴:۰۶ شام

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے وزیر خزانہ کی حیثیت سے عہدے کا حلف لیا ہے۔ اس سے پہلے وہ مشیر خزانہ تھے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عبدالحفیظ شیخ سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

 

                    آئین پاکستان کو بات نمبر تین وفاقی حکومت کی شکل اور ہیت کے بارئے میں ہے جس 5 شقین 90 سے 95 تک ہے  اور ان 5 شقوں کے زیلی بھی شقین ہیں۔ اس کے آرٹیکل 92(2) کے مطابق وزیر کے لئے مجلس شوریٰ یعنی پارلیمنٹ کا رکن ہونا لازمی ہے۔ جبکہ ڈاکٹر حفیظ شیخ پارلیمنٹ کا ممبر نہیں ہیں۔اس لئے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سمیت بہت سے لوگوں کو مشیر مقرر کیا ہوتھا اور کابینہ میں اجلاسوں میں شرکت کرتے تھے تاہم 8 دسمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے غیر منتخب ارکان کو کابینہ اجلاس میں بیٹھنے پر اعتراض کرتے ہوئے اجلاسوں میں شرکت سے روکا تھا۔ اس حوالے سے جب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینٹر شبلی فراز سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس کا کوئی نہ کوئی حل نکالے گی۔ 

 

                                 تاہم آئین پاکستان کے آرٹیکل 91(9) کے تحت جب کوئی غیر منتخب شخص کو وزیر بنایا جائے تو اس کو چھے مہینے کے اندار پارلینٹ کا رکن بنانا لازمی ہے۔ اس حوالے بعض حلقوں کے مطابق ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو آئندہ سال 2021 مارچ میں سینٹ الیکشن میں انہیں سینٹ کا ممبر بنایا جائے گا۔   

تبصرہ کریں