آج دنیا بھر کے مسیحی برداری کرسمس منا رہی ہے تو پاکستان میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 145 واں یوم پیدائش بھی منایا جا رہا ہے۔
ہر سال 25 دسمبر کو پوری دنیا میں عیسائی مذہب کے پیروکار حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے یوم ولادت مناتے ہیں۔ اس دن وہ ان کی عبادات گاہوں میں خصوصی دعائیہ تقریب منققد ہوتی ہے جس میں خصوصی دعائیں مانگی جاتی ہیں۔ عام طور پر مسلمان اس دن پر کوئی خصوصی تقریب تو نہیں کرتے مگر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو بھی مانتے ہیں۔ مسلمانوں کے عقیدہ کے مطابق ان حضرت عیسی سمیت تمام 1 لاکھ 24 ہزار پیغمبر پر اعتقاد رکھنا فرض ہے ان کے مطابق ان 1 لاکھ 24 ہزار پیغمبروں میں حضرت محمد صل اللہ علیہ والیہ السلام کو آخری نبی ہیں۔ اس لئے مسلمان اپنے عیسائی مذاہب سے تعلق رکھنے والوں اس دن مبارک باد دیتے ہیں۔دوسری طرف آج پاکستان میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کو 145 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے۔ یعنی آج سے 145 سال پہلے 1876 کو کراچی میں ایک تاجر پونجا جناح کے ہاں پیدا ہونے والا بچہ جو بعد یں قائد اعظم کہلایا انہی قیادت میں پاکستان 14 اگست 1947 کو معرض وجود میں آیا اس لئے پاکستانی قوم انہیں بابائے قوم کے نام سے یاد کرتی ہے ان کی یوم ولادت مناتی ہے۔ اور اس سلسلے میں ملک بھر میں آج عام تعطیل ہے جبکہ قومی اور سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے جارہے ہیں۔ آج کے دن کا آغاز مملکت پاکستان کی سلامتی، ترقی و خوشحالی کی دعاؤں کے ساتھ ہوا اور کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جہاں پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھالے۔