منگل ۲۲ اکتوبر۲۰۱۹

برطانوی شاہی جوڑا 14 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گا

ہفتہ, ۰۵   اکتوبر ۲۰۱۹ | ۱۰:۲۰ صبح

برطانیہ کے شاہی خاندان کے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن پانچ روزہ سرکاری دورے پر 14 اکتوبر کو پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے وائس آف امریکہ کی رپورٹ کے   مطابق شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ دفتر خارجہ اور کامن ویلتھ آفس کی درخواست پر شاہی جوڑا پانچ روزہ دورے پر پاکستان آئے گا۔ دونوں کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہو گا۔ ترجمان کے مطابق ڈیوک اینڈ ڈیچز آف کیمبرج کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ پانچ روزہ دورے کے دوران شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن اسلام آباد، لاہور کے علاوہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات اور مغربی سرحدی علاقوں کا بھی دورہ کریں گے۔ برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دو مرتبہ پاکستان کا دورہ کر چکی ہیں۔ وہ پہلی مرتبہ 1961 میں پاکستان آئی تھیں جبکہ انہوں نے پاکستان کا دوسرا دورہ 36 سال کے بعد 1997 میں کیا تھا۔

تبصرہ کریں