منگل ۲۲ اکتوبر۲۰۱۹

وزیراعظم عمران خان آج تین روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے

پیر, ۰۷   اکتوبر ۲۰۱۹ | ۱۱:۱۳ صبح

آمنہ مجید: وزیراعظم عمران خان علاقائی اور دو طرفہ اہمیت کے حامل معاملات پر تبادلہ خیال اور چینی قیادت سے ملاقات کے لیے آج (7 اکتوبر کو) چین کے 3 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان حالیہ دورے میں چینی صدر شی جن پنگ اور چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے۔رپورٹ میں کہا گیاوزیراعظم عمران خان زرعی، صنعتی اور سماجی و اقتصادی شعبوں میں تعاون کے علاوہ پاک چین اقتصادی راہداری ( سی پیک) کے تحت منصوبوں میں توسیع پر تبادلہ خیال کریں گے۔اس کے علاوہ دونوں ممالک کے سربراہان دو طرفہ کاروبار اور تجارت میں مزید اضافے کے لیے چین پاکستان آزادانہ تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے فوری عملدرآمد پر تبادلہ خیال کریں گےخیال رہے کہ یہ وزیراعظم عمران خان کا ایک سال میں چین کا تیسرا دورہ ہوگا، اس سے قبل انہوں نے رواں برس اپریل میں چین کا 4 روزہ سرکاری دورہ کیا تھا۔اس دوران عمران خان نے بیجنگ میں ’دوسرے ایک خطہ ایک شاہراہ فورم‘ میں شرکت کی تھی۔ 

تبصرہ کریں