پیر ۱۷ فروری۲۰۲۰

چین اسلحہ بنانے والادنیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیا

پیر, ۲۷   جنوری ۲۰۲۰ | ۱۱:۵۵ صبح

اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق چین اسلحہ بنانے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیاہے ۔

رپورٹ کے مطابق امریکا کے بعد چین اسلحہ تیار کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے جس کی سالانہ فروخت کا تخمینہ 70 سے80ارب ڈالر ہے جب کہ روس اسلحہ تیار کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے۔رپورٹ کے مصنف کا کہنا ہے ماضی میں چین روس اور یوکرین سے ہتھیاروں کی بڑی درآمد کرتا تھا لیکن  اب چین کا اسلحےکےلیے دوسرے ملکوں پرانحصار اب نہیں رہا۔رپورٹ کے مطابق  چین کی اسلحہ سازکمپنیاں بین الاقوامی حریف کمپنیوں سےزیادہ صلاحیت رکھتی ہیں اور  دنیا کی ٹاپ 10 ہتھیار کمپنیوں میں سے 3 چینی کمپنیاں ہیں۔

تبصرہ کریں