پیر ۳۰ نومبر۲۰۲۰

وزیراعظم 3 فروری کودو روزہ دورے پرملائیشیا جائیں گے

منگل, ۲۸   جنوری ۲۰۲۰ | ۱۰:۳۹ صبح

وزیراعظم عمران خان 3 فروری کو دو روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا جائیں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ملائشیا روانہ ہوگا پاکستان اورملائشیاکے درمیان وفودکی سطح پرمذاکرات 4 فروری  کو ہو گے۔ وزیر اعظم عمران خان اورڈاکٹرمہاتیرمحمد میں دورے کے دوران ون آن ون ملاقات بھی ہوگی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اورتجارت وسرمایہ کاری کے فروغ پربات چیت ہوگی۔

تبصرہ کریں