پیر ۱۷ فروری۲۰۲۰

چین سے مزید 36 مسافر کراچی پہنچ گئے

منگل, ۰۴   فروری ۲۰۲۰ | ۱۱:۰۳ صبح

پاکستان اور چین کے درمیان فلائٹ آپریشن بحال ہونے پر چین سے مزید 36 مسافر کراچی پہنچ گئے ہیں .

چین سے پاکستان آنے والے شہریوں کو اسکریننگ کے بعد گھروں میں جانے کی اجازت دی گئی ہے، اب تک مختلف پروازوں سے 300 سے زائد پا کستانی وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان پروازیں بحال ہونے کے بعد گزشتہ روز بھی  3 پروازوں میں دو سو اکیاسی مسافر پاکستان پہنچے تھے۔

تبصرہ کریں