جمعرات ۰۹ جولائی۲۰۲۰

کورونا: ناسا نے بار بار چہرے کو ہاتھ لگانے پر خبردار کرنے والا ہار تیار کرلیا

پیر, ۲۹   جون ۲۰۲۰ | ۱۲:۵۱ شام

امریکی خلائی ادارے ناسا نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایک ایسا ہار تیار کیا ہے جو کہ آپ کو چہرے پر بار بار ہاتھ لگانے سے روکے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس ڈیوائس کا نام پلس رکھا گیا ہے جسے ناسا کی جیٹ پروپلسیون لیبارٹری کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔ ناسا کے مطابق جس شخص نے اپنے گلے میں یہ ہار پہن رکھا ہوگا اور وہ جیسے ہی اپنا ہاتھ چہرے کے قریب لے کر جائے گا تو یہ فوراً وائبریٹ ہونے لگے گا جس کی وجہ سے آپ کو فوراً یاد آجائے گا چہرے پر ہاتھ نہیں لگانا ہے۔ اس طرح سے اس ڈیوائس کا استعمال کرنے سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں کافی مدد ملے گی کیونکہ ماہرین کی جانب سے بار بار ہاتھ دھونے ےاور چہرے کو نہ چھونے کی ہدایت کی جارہی ہے۔ خیال رہے کہ جیسے ہی کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا تو متعدد ٹیکنالوجی کمپنیوں نے ایسی ڈیوائسز تیار کیں جو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں معاون ثابت ہوئی ہیں۔ٓ 

تبصرہ کریں