بدھ ۱۶ جون۲۰۲۱

سانحہ مچھ کے شہدا کی نماز جنازہ ادا ہو گئی

ہفتہ, ۰۹   جنوری ۲۰۲۱ | ۱۲:۰۴ شام

ہزارہ برادری اپنی میتوں کی تدفین پر رضا مند ہونے کے بعد اب نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی۔ انہوں نے میتوں کی تدفین پر رضا مندی حکومت کے ساتھ مذکرات کے بعد ظاہر کر دی تھی۔

اس کا باضابطہ اعلان لواحقین کی جانب سے آغا رضا نے ڈپٹی سپکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے ساتھ مشترکہ طور پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا تھا۔ رات میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قاسم سوری نے کہا ہے کہ تدفین کا عمل مکمل ہونے پر وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ لواحقین سے تعزیت کے لئے آئیں گے۔ اس سے پہلے لواحقین نے وزیر اعظم سے ان کے پاس آکر ان تحفظ کی ضمانت دینے کا مطالبہ کرتے جیسے گزشتہ انہوں نے میبنہ طور پر بلیک میلنگ قرار دیتے ہوئے تدفین سے پہلے لواحیقن سے پاس جانے سے انکار کیا تھا۔ اس کے بعد ملک بھر شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔ 

 



تبصرہ کریں