بدھ ۲۱ اپریل۲۰۲۱

بجلی کی قیمتوں میں ایک روپیہ6 پیسےفی یونٹ کا اضافہ

پیر, ۱۱   جنوری ۲۰۲۱ | ۱۲:۲۶ شام

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپیہ6 پیسےفی یونٹ کا اضافہ کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی اکتوبر اور نومبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں مہنگی کی گئی ہے۔ اس کا اطلاق صرف جنوری کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔ اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔ قبل ازیں دسمبر2020 میں بھی بجلی 1 روپے 11پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔  

تبصرہ کریں