اتوار ۰۵ دسمبر۲۰۲۱

سعودی عرب اور قطر کے درمیان 3 سال بعد فضائی رابطے بحال

پیر, ۱۱   جنوری ۲۰۲۱ | ۰۳:۵۶ شام

سعودی عرب اور قطر کے درمیان تین سال بھی فضائی رابطے بحال ہو گئے ہیں۔ دونوں ممالک نے آج سے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔

سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ وہ پڑوسی ملک قطر کے لیے بندش کی شکار اپنی فضائی سروس دوبارہ بحال کر رہا ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دوحا کے لیے ان کی پہلی پرواز جدہ و قطر سے آج روانہ ہوگی۔  قطرائیرویز نے بھی آج سے پروازیں بحال کرنا کا اعلان کیا ہے۔ دونوں ممالک نے تعلقات کشیدہ ہونے پر پروازیں منسوخ کی تھیں۔ جون 2017 میں قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کرنے کا الزام لگاتے ہوئے سعودی عرب، مصر، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے زمینی، سمندری اور فضائی پابندی لگاتے ہوئے  تعلقات منقطع کرلیے تھے۔ دوسری جانب قطر نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اس کی سختی سے تردید کی تھی۔ چند روز قبل ہی سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطر کے ساتھ تعلقات بحال کیے ہیں۔  

تبصرہ کریں