جمعرات ۲۸ جنوری۲۰۲۱

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کو باقائدہ نام دیدیا

بدھ, ۱۲   فروری ۲۰۲۰ | ۱۲:۴۹ شام

عالمی ادارہ صحت نے چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس کو باقائدہ نام دیدیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنازیشن (ڈبلیو ایچ او) نے جینیوا میں ایک عالمی کانفرنس منعقد کی جس میں 400 سے زائد سائنس دانوں سمیت دیگر ماہرین نے شرکت کی جس میں کورونا وائرس کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ کانفرنس کے دوران چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس کو باقائدہ نام دیا گیا۔ کانفرنس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈمنوم گوٹھائیس نے کہا کہ ہم نے کورونا وائرس کو ‘‘Covid-19، کا نام دیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کورونا وائرس کو دیے گئے نام کا مطلب سمجھاتے ہوئے بتایا کہ اس نام میں ‘co’ کورونا، ‘vi’وائرس اور ‘d’ ڈیزیز (بیماری) کے لیے استعمال کیا گیا ہے جب کہ ‘19’ سال 2019 کے لیے رکھا گیا ہے کیوں کہ اس وائرس کی پہلی تشخیص 31 دسمبر 2019 کو ہوئی تھی۔ 

تبصرہ کریں