جمعرات ۲۸ جنوری۲۰۲۱

چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1863 ہوگئیں

منگل, ۱۸   فروری ۲۰۲۰ | ۰۹:۳۴ صبح

چین میں کورونا وائرس سے مزید 93 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 18سو 63 ہو گئی

چینی سرکاری حکام کے مطابق چین میں1807 نئے مریض بھی کرونا وائرس کی زد میں آگئے ہیں۔چینی ہیلتھ کمیشن کے مطابق چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 72 ہزار 300 سے زائد ہو گئی ہے، جن میں پیرا میڈیکل اسٹاف بھی شامل ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق چین میں ڈاکٹرز اور نرسوں کو بھی مریضوں کے علاج میں مشکلات کا سامنا ہے۔ کورونا وائرس سے چین کے علاوہ تائیوان، فلپائن، ہانگ کانگ، جاپان اور فرانس میں 5 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ دیگر کئی ملکوں میں متعدد افراد بیمار ہیں۔

تبصرہ کریں