جمعرات ۲۸ جنوری۲۰۲۱

کورونا وائرس کی ویکسین ایک سال میں بازار میں دستیاب ہو گی،ماہرین

ہفتہ, ۰۷   مارچ ۲۰۲۰ | ۱۱:۳۰ صبح

ماہرین کے مطابق مہلک وائرس کے تدارک کے لئے ویکسین پر تیزی سے کام ہو رہا ہےاور اس ویکسین کے بازار میں دستیاب ہونے کے لئے ایک سال کا عرصہ لگ سکتا ہے

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم نے خبر دار کیا ہے کہ کئی ممالک کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ اور اس سے ہونے والی اموات کے باوجود اس کو سنجیدہ نہیں لے رہے۔  یہ ایک جنگ ہے جسے کئی ممالک محض ایک روائتی فوجی مشق کی طرح لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  کورونا وائرس سے متعلق خدشات کوئی معمول کی بات نہیں بلکہ اس وباء کے اثرات سے ہر امیر اور غریب ملک کو خطرہ درپیش ہے۔ تن تنہا اس وائرس سے نمٹنا ممکن نہیں۔اس وائر س کے خلاف بڑے طاقت ور ممالک کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔اس موقع پر عالمی ادارہ صحت  کے سربراہ  ٹیڈروس ادھانوم  کے ہمراہ موجود ماہرین نے  بتایا کہ مہلک وائر س کے تدارک کے لئے ویکسین پر تیزی سے کام ہو رہا ہے اور سائنسدانوں کو کامیابی بھی ملی ہے ار اس ویکسین کے بازار میں دستیاب ہونے کے لئے ایک سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

تبصرہ کریں