پیر ۱۶ دسمبر۲۰۱۹

موسم کی خبریں

جمعہ, ۲۶   جولائی ۲۰۱۹ | ۰۴:۳۹ شام
Loading the player ...

سیرت فاطمہ: پاکستان میں مون سون بارشوں کا تیسرا سپیل جاری ہے۔آج کے موسم کا حال جانئیے سیرت فاطمہ سے۔

اس وقت مون سون بارشوں کا تیسرا سپیل جاری ہے ،  اسلام آباد،راولپنڈی اور لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں طوفانی بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہو۱ہے۔ محکمہ موسمیات نے فلڈ الرٹ ایڈوائزی جار ی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گجرانوالہ، لاہور ڈویژن اور کشمیر میں اکثر مقامات پر، جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، ڈی جی خان، ژوب، قلات، سبی، نصیر آباد ڈویژن گلگت بلتستان اور اسلام آباد ڈویژن میں بھی کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران گوجرانولہ، لاہور، راولپنڈی، ڈی جی خان، ساہیوال ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر شدید بارش کا بھی امکان ہے۔ آج  اسلام آباد میں  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت   30،کوئٹہ میں  39،گلگت 38،کشمیر 28،ڈی آئی خان  39،ملتان میں   38ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار سے منگل تک میرپور، ٹھٹھہ، حیدرآباد، کراچی اور بینظیر آباد میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔ ملک بھر میں جاری مون سون بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے اور کئی مقامات پر اونچے درجے کے سیلاب کا سامنا ہے، فلڈ کنٹرول روم کے مطابق دریائے سندھ میں راجن پور کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جس کے باعث جو فصلیں دریائی راستوں میں کاشت تھی وہ زیر آب آگئی ہیں۔ ناران اور شانگلہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے 3 سیاح جاں بحق ہوگئے اور شاہراہ کاغان کئی مقامات سے بند ہوگئی جس کے نتیجے میں ہزاروں سیاح پھنس گئے۔

تبصرہ کریں