پیر ۱۶ ستمبر۲۰۱۹

یومِ دفاعِ پاکستان

جمعہ, ۰۶   ستمبر ۲۰۱۹ | ۰۲:۰۰ شام
Loading the player ...

سیرت فاطمہ:ملک بھر میں یومِ دفاع کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے منایا جارہا ہے۔ یوم دفاع کے حوالے سے خصوصی رپورٹ سیرت فاطمہ سےسنئیے۔

چھ ستمبر یومِ دفاعِ پاکستان ملک بھر میں بھر پور جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ آج کا دن ہمیں اُن شہداء کی یاد دلاتا ہے جو 54 سال قبل دشمن کے بزدلانہ حملے کو شجاعت اور جواں مردی سے ناکام بناتے ہوئے اپنی جانیں اس مادر وطن پر نثار کر گئے تھے۔ یہ اُن شہداء کی قربانیوں کا ہی نتیجہ ہے کہ آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں جنہوں نے 1965 اور دیگر جنگوں میں آزادی کے چراغ کو روشن رکھنے کے لیے اپنے خون کا نظرانہ پیش کیا۔ چھ ستمبر 1965 کی شب بھارتی فوج جنگ کا اعلان کیے بغیر بین الاقوامی بارڈر لائن پار کرتے ہوئے پاکستان میں داخل ہوئی۔ بھارتی جرنیلوں کا منصوبہ تھا کہ چھ ستمبر کی صبح لاہور کی سڑکوں پر بھارتی ٹینک اس وقت کے وزیراعظم لال بہادر شاستری کو سلامی دیں گے اور شام کو لاہور جیم خانہ میں کاک ٹیل پارٹی کے دوران بیرونی دنیا کو خبردیں گے کہ اسلام کا قلعہ سمجھی جانے والی ریاست پر کفار کا قبضہ ہو چکا ہے لیکن بھارت کے ارادوں اور منصوبوں پر اس وقت پانی پھر گیا جب ان کی افواج کو مختلف محاذوں پر شکست اور پسپائی کی خبریں ملنے لگیں۔ 

تبصرہ کریں