منگل ۲۲ اکتوبر۲۰۱۹

کیا سمارٹ فون پر پابندی تھانہ کلچر میں تبدیلی کا واحد حل ہے ؟

جمعہ, ۱۳   ستمبر ۲۰۱۹ | ۱۱:۲۲ صبح
Loading the player ...

پنجاب پولیس پر سمارٹ فون کی پابندی کے حوالے سے سماجی کارکن انصار برنی اور کلچر اینڈ ڈیویلپمنٹ سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم عمر کی گفتگو مریم عبید کی اس رپورٹ میں سنیئے۔

پاکستان میں روز بروز تشددرجحانات میں اٖضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور اگر نظر دوڑائی جائے تو تشدد کے ہردوسرے واقعے میں پولیس ہی کو موردالزام ٹھہریا جا تا ہے ۔سانحہ ساہیوال سے لے کر اے ٹی ایم واقعے میں ملوث ملزم صلاح الدین تک کے واقعات گزشتہ چند ماہ میں ان سینکڑوں واقعات میں سے ایک ہیں ۔جس پر عوام سمجھ رہی تھی کہ اب تو لازما کوئی بڑا ایکشن لیا جائے گا تاہم آئی جی پنجاب نے اس کا یہ حل نکالا کہ تھانوں میں سمارٹ فونز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی کہ نہ ظلم وتشدد کی ویڈیو بنے گی نہ پولیس پر انگلیاں اٹھیں گی۔  

تبصرہ کریں