منگل ۲۲ اکتوبر۲۰۱۹

ارلی چائلڈ ہوڈ ڈویلپمنٹ کے حوالے سے عالمی کانفرنس اسلام آباد میں ہو گی

منگل, ۲۴   ستمبر ۲۰۱۹ | ۰۴:۱۷ شام

مریم عبید:ارلی چائلڈ ہود ڈو یلپمنٹ کے حوالےتیسری 2روزہ عالمی کانفرنس 25 اور 26 ستمبر کو علامہ اقبال یونیورسٹی اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔

 پاکستان میں ارلی چائلڈ ایجوکیشن کے حوالے سے پہلے بھی کوششیں ہوتی رہتی ہیں مگر اس مسئلے پر خصوصی 2روزہ تیسری عالمی کانفرنس25 اور 26 ستمبر کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں پاکستان الائنس برائے ارلی چائلڈ ہوڈ ڈویلپمنٹ ۔روپانی فائونڈیشن ،ْ وزارت منصوبہ بندی و ترقی اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے تعاون سے پیش کی جا رہی ہے ۔اس سال یہ کانفرنس ‘ارلی چائلڈ ہوڈ ڈویلپمنٹ کا وعدہ ” ابتدائی سالوں میں سرمایہ کاری“ کے عنوان کے تحت منعقد کی جارہی ہے۔ وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے وفاقی وزیر شفقت محمود افتتاحی تقریب کی صدارت کریں گے جبکہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم میزبانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے ۔ذرائع کے مطابق کانفرنس میں 500کے قریب قومی و بین الاقوامی سطح کے ای سی ڈی ماہرین ،ْ پریکٹیشنرز ،ْ محققین ،ْ قانون دان ،ْ پالیسی میکرز ،ْ ڈونرز اور والدین شرکت کریں گے۔سکالرز ولادت سے قبل اور پیدائش کے بعد بچے اور ماں کی عذائیت ،ْ بچے کی ابتدائی پرورش اور مستقبل کے تعین پر مقالے پیش کریں گے۔ ارلی چائلڈ ہود ڈو یلپمنٹ کانفرنس کےحوالے  سے بات کرتے ہوئے پاکستان الائنس فار ارلی چائلڈ ہوڈ کی سی ای او مس خدیجہ خان نے ریڈیو نیوز نیٹ ورک کو بتایا ۔۔۔۔۔۔  

Download


پاکستان میں ارلی چائلڈ ہود ڈو یلپمنٹ کےبارے میں بات کرتے ہوئے روپانی فائونڈیشن کے چیئرمین نصیر الدین کہتے ہیں۔۔۔۔۔      
Download
           

تبصرہ کریں