آنسو جھیل قدرت کا خوبصورت شاہکارجوسیاحو کے لیے جاذب نظر منظرہے
آنسو جھیل وادی کاغان میں جھیل سیف الملوک کے قریب واقع ایک چھوٹی سی جھیل ہے۔جو خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں ملکہ پربت کے پاس واقع ہے۔اس جھیل کی بلندی سطح سمندر سے 4250 میٹر یعنی 13940 فٹ ہے۔اس جھیل کو آنسو جھیل اس لئے کہا جاتا ہے کیونکہ اس جھیل کی شکل پانی کے اس قطرے جیسی ہے جو آنسو سے مشبہت رکھتا ہے ۔آنسو جھیل کو دنیا کی خوبصورت ترین جھیلوں میں سے ایک مانا جاتا ہے اور روزانہ سیکڑوں افراد اس خوبصورت اور جاذب نظر منظر کو دیکھنے وہاں کا رخ کرتے ہیں۔ دیکھنے کو تو یہ ایک چھوٹی سی جھیل ہے لیکن خوبصورتی کا ایک ایسا شاہکار ہے کہ انسان دیکھتا ہی رہ جاتا ہے