بدھ ۰۳ مارچ۲۰۲۱

ہرن مینار ایک تاریخی مقام

بدھ, ۱۱   مارچ ۲۰۲۰ | ۰۱:۰۵ شام
Loading the player ...

ہرن مینار پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر شیخو پورہ میں واقع ہے۔

 شیخو پورہ کے علاقے کو  مغل شہنشاہ   سلیم نورالدین جہانگیر نے تعمیر کروایا تھا۔ شیخوپورہ کا پرانا نام جہانگیر آباد تھا۔مغل شہنشاہ اکبر اعظم کی ملکہ راجکماری جودھا بائی اپنے بیٹے سلیم نورالدین جہانگیرکو پیار سے شیخو  کہہ کر پکارتی تھیں اسی مناسبت سے جہانگیر آباد کا نام شیخو پورہ مشہور ہوا۔ ہرن مینار سیرو تفریح اور سیاحت کے شوقین افراد کے لئےمکمل تفریح گاہ ہونے کے ساتھ آثارقدیمہ کے اور تاریخ کے دریچوں  میں جھانکنے کے درپے افراد کے لئے قیمتی مقام کی حیثیت رکھتا ہے۔ جہاں سے شاہانِ سلف کے طرز زندگی اور ان کےحسن ِذوق ِجمال اور  فن کاروں کی قدر دانی کا اندازہ بڑی آسانی سے لگایا جا سکتا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ اس طرح کےشاہکاروں کی تعمیر میں اس وقت کے عوام کے خون پسینہ شامل ہونے کا بھی پتہ دیتاہے۔   ہرن مینار سیر و تفریح اور سیاحت کے شوقین افراد کے لئے مکمل تفریح گاہ ،مزید تفصیلات پلوشہ اقبال کی اس رپورٹ میں۔۔۔۔

تبصرہ کریں