جمعہ ۲۲ جنوری۲۰۲۱

شمالی وزیرستان: دھماکے میں ایک فوجی شہید، 3 زخمی

منگل, ۱۹   مئی ۲۰۲۰ | ۱۲:۰۰ شام

خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی کے قریب ایک پر ہجوم بازار میں دھمکا خیز ڈیوائس پھٹنے سے ایک فوجی جوان شہید جبکہ دیگر 3 زخمی ہوگئے۔

پولیس نے عامر کے نام سے شناخت ہونے والی فوجی اہلکار کی شہادت کی تصدیق کی مذکورہ دھماکا عیدیک بازار میں نظامیہ مسجد کے نزدیک ہوا۔ اس حوالے سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں بازار میں کھڑی کم از کم 14 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز بازار میں گشت کررہی تھی جب ان کی گاڑی کے نزدیک ایک ریموٹ کنٹرولڈ ڈیوائس پھٹ گئی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے میں حوالدار ارشد، سپاہی عبد المنان اور اسلام نبی زخمی ہوئے جنہیں علاقے کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے کے بعد میرعلی تا میرامشاہ شاہراہ ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند کردی گئی اور فورسز نے سرچ آپریشن کیا۔ خیال رہے کہ 7 مئی کو شمالی وزیرستان میں ہی ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر راکٹ حملے میں پاک فوج کے 2 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔            

تبصرہ کریں