بدھ ۰۳ مارچ۲۰۲۱

گلگت سکردو روڈ توسیعی کام کے حوالے سے مقامی رہنماؤں کا ایف ڈبلیو او پر تحفظات کا اظہار

منگل, ۱۷   مارچ ۲۰۲۰ | ۰۴:۳۱ شام

گلگت بلتستان کے مقامی رہنماؤں نے گلگت سکردو روڈ پر جاری توسیع کام کے حوالے سے ایف ڈبلیو او پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے عوام کو اصل صورتحال سے آگا ہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاؤر 99کے ہفتہ وار پروگرام جُوجی بی میں گفتگو کرتے ہوئے گلگت بلتستان کونسل میں سٹنڈنگ کمیٹی کے چیرمین اشرف صدا اور گلگت بلتستان یوتھ الائنس کے چیرمین شیخ حسن جوہری نے کہا عوام میں عمومی طور پر یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ اس سٹرک کی توسیع کے حوالے ابتدائی طور منظور ہونے نقشے میں خاموشی سے تبدیلی کی گئی ہے اس تبدیلی ذریعے بہت سے ٹنل منسوخ اور اس چوڑائی کو کم کیا گیا ہے۔اشرف صدا نے کہا کہ یہ سٹرک نہ صرف بلتستان عوام بلکہ پاکستان کے دفاع کے لئے شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے اس لئے اس میں تبدیلی کی صورت میں اس کے خلاف کسی حد تک جانے سے گریز نہیں کریں گے۔انہوں کہا کہ گلگت سکردو روڈ پرایف ڈبیلو او جس طریقے سے کام کر رہا ہے اس کے میعار ،رفتار،ابتدائی نقشے ممکنہ تبدیلی اور ،پی سی ون وغیرہ کے بارئے میں لوگوں میں تحفظات پایا جاتا ہے اس لئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو اس حوالے عوام کو اصل صورتحال سے آگاہ کرنے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس حوالے سے کسی بھی حد تک جانے کے لئے تیار ہے۔
شیخ حسن جوہری نے کہا کہ اس سٹرک پر پیش آنے حادثوں کی ذمہ داری اس ادارے پر بھی عائد ہوتی ہے انہوں نے ایف ڈبلیو او پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کو گلگت سکردو روڈ کا ٹھیکہ نہیں ملنا چاہیے تھا۔گلگت بلتستان یوتھ الائنس کے چیرمین نے گلگت بلتستان کے سیاستدانوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ وہاں کے مریض کو اپنا مریض سمجھنے کے لئے تیار ہے اور نہ ہی وہاں کے طالب علموں کو اپنا سمجھنے کے لئے تیار ہے۔انہوں نے گلگت بلتستان میں انسداد دہشت گردی کے دفعات میں سے شیڈول فور کے سیاسی مخالفیں کے خلاف استعمال پر خاموشی رہنے پر بھی تنقید کی۔

 

 

  مکمل پروگرام سماعت فرمائے۔ 

Download




تبصرہ کریں