بدھ ۰۳ مارچ۲۰۲۱

پا کستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا دن منا یا جا رہا ہے ۔

جمعہ, ۰۱   مئی ۲۰۲۰ | ۱۰:۰۷ صبح
Loading the player ...

پاکستان سمیت دنیا بھر ہر سال یکم مئی کو مزدوروں کا عالمی دن منایا جاتا ہے ، اس حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایڈوکیٹ علی اصغر پاشا کی گفتگو سنئیے سیرت فاطمہ کی اس رپورٹ میں۔۔

اقوام متحدہ نے کورونا وائرس کے کیسیسز 30.65 لاکھ سے عبور کرنے کے ساتھ ہی اس سال 'وبائی امراض کو روکنے' کے موضوع کو اپنایا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد  مزدوروں کے مسائل کو  اجاگر کرنا ہے مگر افسوس  کی بات یہ ہے کہ جن  مزدوروں کے لئے اس دن کو منایا جاتا ہے وہ اپنے حقوق سے واقف ہی نہیں ہیں۔ ہر سال  یہ دیکھا جاتا ہے کہ اس دن بھی مزدور اپنے کاموںمیں دوسرے دنوں کی طرح مصروف ہوتے ہیں ۔  مزدوروں کے عالمی ادارے  انٹرنیشنل  لیبر ارگنائزیشن  کی رپورٹ میں مزدوروں کی حفاظت اور صحت  کو لازمی قرار دیا گیا ہے،اس ادارے کے مطابق ہر سال 374ملین لوگ حادثات اور نا مناسب ماحول کی وجہ سے  بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں ۔اس دن کے اگر تاریخی پہلوؤں پر بات کی جائے  تو یکم مئی۔۔اٹھا رہ سو چھیا سی میں شکا گو میں مزدورو ں نے اپنےمطا لبا ت کی منظوری کے لیےمظا ہر ے کیے ۔مظا ہرے میں پو لیس نے بغیر کسی وجہ کےمز دوروں پر گو لیاں چلا ئیں جس میں سینکڑوں مزدور ہلاک اور متعدد زخمی ہو ئے، اس کے بعد دو مئی سے چھ مئی تک شکا گو کے تما م کا رخا نوں میں ہڑتال رہی۔شکا گو واقعے کے بعد اس دن نے بین الاقوا می حیثیت اختیار کر لی اور ہر سال یہ دن منا یا جا نے لگا۔    

تبصرہ کریں