بدھ ۰۳ مارچ۲۰۲۱

بنجوسہ جھیل ایک مشہور سیاحتی مقام

بدھ, ۰۱   جولائی ۲۰۲۰ | ۰۱:۴۳ شام
Loading the player ...

پلوشہ اقبال:بنجوسہ جھیل پاکستان کی ریاست آزاد کشمیر کے شہر راولا کوٹ سے 20 کلو میٹر دور ضلع پونچھ میں واقع ہے۔

بنجوسہ  جھیل  پاکستان  کی ریاست آزاد کشمیر کے شہر راولا کوٹ سے 20 کلو میٹر دورضلع پونچھ میں واقع ہے۔گھنے جنگل اور پہاڑوں کے بیچ واقع یہ جھیل قدرتی حسن کا دلکش ودلفریب منظر پیش کرتی ہے۔ بنجوسہ جھیل ایک مصنوعی جھیل اور سیاحوں کے لئے ایک پرکشش مقام کی حیثیت رکھتی ہے۔ بنجوسہ جھیل کا موسم گرمیوں میں خوشگوار اورسردیوں میں شدید ٹھنڈا ہوتا ہے۔ماہ دسمبراورجنوری میں برف باری بھی ہوتی ہےاور درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جاتا ہے۔صبح  کے وقت جب سورج کی کرنیں  بنجوسہ جھیل کے پانی کو چھوتی ہیں تو  بنجوسہ جھیل کے ارد گرد موجود ہرے بھرے درختوں،سرسبزپہاڑوں اور نیلےآسمان کاعکس جھیل میں بننے سے انسان اس کے سحر میں کھوجاتا ہے اور رات کےوقت جھیل پر پڑنے والی چاند کی روشنی جھیل کی خوبصورتی میں  مزید اضافہ کرتی ہے جیسےانسان کسی طلسماتی دنیا میں آگیا ہو۔    

تبصرہ کریں