بدھ ۲۷ جنوری۲۰۲۱

معروف شاعر ناصر کاظمی کو مداحوں سے بچھڑے 48 برس بیت گئے

پیر, ۰۲   مارچ ۲۰۲۰ | ۱۲:۰۰ شام

معروف شاعر اور غزل گو ناصر کاظمی کو مداحوں سے بچھڑے آج 48برس بیت گئے۔

اردو ادب کے معروف شاعر ناصر کاظمی 8 دسمبر 1925 کو بھارت کے علاقے  انبالہ میں پیدا ہوئے۔آپ  نے تقسیم ہند کے بعد لاہور  میں سکونت اختیار کی اور جوانی ہی سے شعر گوئی کاآغاز کیا ۔1954میں آپ کاپہلا شعری مجموعہ برگ نے شائع ہوا جس نے شائع ہوتے ہی آپ کو اردو غزل کے صف اول کے شعرامیں لاکھڑاکیا۔آپ کو شاعری کے علاوہ موسیقی سے بھی گہری دلچسپی تھی ۔ناصر کاظمی نے غزل کی تجدید کی اور اپنی شاعری سے غزل کے وقار کو بحال کیا ،میڈیم نور جہاں کی آواز میں گائی ہوئی غزل دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا  اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ناصر کاظمی 2 مارچ 1972 کو اس جہان فافی سے کوچ کر گئے ۔

تبصرہ کریں