لاہورمیں جاری کبڈی کے عالمی کپ کے دوسرے روز ایران نے انگلینڈ کو 27 کے مقابلے میں 57 پوائنٹس سے ہرادیا۔
ایک اورمیچ میں آسٹریلیانے کینیڈا کو37 کے مقابلے میں 48 پوائنٹس سے شکست دی۔آج (منگل) مزید تین میچ کھیلے جائیں گے۔پہلامیچ سہ پہرساڑھے تین بجے آسٹریلیااورآذربائیجان جبکہ دوسرامیچ شام پونے پانچ بجے انگلینڈ اورجرمنی کے درمیان کھیلاجائے گا۔تیسرے میچ میں شام چھ بجے سیرالیون بھارت کے مدمقابل ہوگا۔