جمعرات ۲۸ جنوری۲۰۲۱

کبڈی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

پیر, ۱۷   فروری ۲۰۲۰ | ۱۱:۰۸ صبح

کبڈی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان نےبھارت کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

کبڈی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان نے41 کے مقابلے میں 43 پوائنٹس سے  بھارت کو شکست دے کر پہلی بار  ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ پنجاب اسٹیڈیم میں  پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل مقابلہ انتہائی دلچسپ رہا۔دونوں ہاف میں ٹیمیں ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرتی رہیں جبکہ دوسرے ہاٖف میں پاکستانی کھلاڑیوں  نے بہترین کھیل پیش کیا  تاہم کھیل کے دوران  بھارتی ٹیم اور انتظامیہ کی جانب سے امپائرز کے فیصلوں پر جان بوجھ کر احتجاج بھی کیا گیا جو کہ فائدہ مند ثابت نہ ہوا۔پاکستان کی فتح کے ساتھ ہی پنجاب اسٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔بھارتی ٹیم 6 مرتبہ  ورلڈ کپ کی فاتح رہ چکی ہے تا ہم یہ اس کی پہلی شکست ہے۔

تبصرہ کریں