جمعہ ۲۲ جنوری۲۰۲۱

پی سی بی نے کرکٹر عمر اکمل کو معطل کر دیا

جمعرات, ۲۰   فروری ۲۰۲۰ | ۱۰:۵۲ صبح

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر کرکٹر عمر اکمل کو معطل کر دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت عمر اکمل کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے  جس کے بعد عمر اکمل اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے جاری تحقیقات مکمل ہونے تک کرکٹ کی کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فی الحال عمر اکمل کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں لہٰذا بورڈ اس معاملے پر مزید کوئی بیان جاری نہیں کرے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی پریس ریلیز کے مطابق کوئٹہ گلیڈیٹر کو متبادل کھلاڑی  کے انتخاب کی اجازت دی جائے گی۔ یاد رہے کہ  عمر اکمل پاکستان سوپر لیگ (پی ایس ایل)5 میں کوئٹہ گلیڈیٹر کی طرف سے   کھیلنے والے تھے مگر اس معطلی  کے بعد وہ یہ ٹورنمنٹ نہیں کھیل سکیں  گے۔

تبصرہ کریں