جمعہ ۲۲ جنوری۲۰۲۱

پی ایس ایل 5، آج ملتان اور پشاور کا مقابلہ ہوگا

بدھ, ۲۶   فروری ۲۰۲۰ | ۰۹:۵۸ صبح

پاکستان سپر لیگ فائیو میں آج شام 7 بجے ملتان سلطانر اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہو گے۔

ملتان سلطانز کی کپتانی شان مسعود اور پشاور زلمی کی کپتانی ڈیرن سیمی کریں گے۔ اپنےآخری میچ میں پشاور زلمی نے کامیابی جبکہ ملتان سلطانز کو شکست ہوئی تھی۔پی ایس ایل 5 میں   پہلی بار  ملتان آج میزبانی کرے گا۔ پی ایس ایل سیزن 5 میں اس وقت اسلام آباد یونائٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سب سے زیادہ 3،3 میچز کھیل لئے ہیں جبکہ پشاور زلمی، ملتان سلطانز، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز نے 2،2 میچ میں اب تک قسمت آزمائی ہے۔

تبصرہ کریں