بدھ ۲۷ جنوری۲۰۲۱

پی ایس ایل 5 میں آج لاہور قلندرز اور پشاور زلمی مد مقابل

منگل, ۱۰   مارچ ۲۰۲۰ | ۱۰:۱۵ صبح

پاکستان سپر لیگ کے 24 ویں میچ میں آج (منگل) لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کےمد مقابل ہو گے۔

تفصیلات کے مطابق  میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم  میں  شام 7 بجے شروع ہو گا۔لاہور قلندرز کا یہ ساتواں میچ ہوگا جبکہ پشاور پی ایس ایل 5 میں اپنا نواں میچ کھیلے گی۔  یاد رہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز پہلے، پشاور زلمی دوسرے، اسلا م آباد یونائیٹڈ تیسرے، کراچی کنگز چوتھے، لاہور قلندرز پانچویں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آخری نمبر پر موجود ہے۔ اگر یہ میچ لاہور قلندرز جیتتا ہے تو وہ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر آجائے گا، اور پشاور زلمی جیت کی صورت میں پلے آف میں جگہ بنانے والی دوسری ٹیم بن جائے گی۔

تبصرہ کریں