بدھ ۰۵ اگست۲۰۲۰

چین میں پھر کورونا وائرس، 11 علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ

ہفتہ, ۱۳   جون ۲۰۲۰ | ۱۱:۱۳ صبح

چین میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے پر 11 علاقوں میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین میں ایک بار پھر کورونا وائرس کی نئی لہر سر اٹھانے لگی۔ دارالحکومت بیجنگ میں کورونا وائرس کے 7 نئے کیس سامنے آگئے۔ چین میں سامنے آنے والے کورونا کیسز کی وجہ قریبی گوشت مارکیٹ بتائی جا رہی ہے۔ جس کے فوری بعد حکام نے 11 رہائشی علاقوں میں لاک ڈاؤن کردیا۔ جن علاقوں میں لاک ڈاؤن لگایا گیا ان علاقوں میں موجود 9 اسکولوں اور کنڈرگارٹن کو بھی احتیاطی تدابیر کے تحت بند کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال کے اختتام پر سب سے پہلے چین میں مشتبہ بیماری کا پتہ چلا تاہم کورونا کے پہلے کیس کی تصدیق رواں سال 15 جنوری کو ہوئی۔ جہاں کورونا سے اب تک 83 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد ساڑھے 4 ہزار سے زائد ہے۔ چین کا علاقہ ووہان کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ہوا تھا جہاں حکومت کی جانب سے مکمل لاک ڈاؤن رہا اور کسی کو گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں تھی۔ دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 28 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 77 لاکھ  32 ہزار 485 ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعد 39 لاکھ 56 ہزار سے زائد ہے۔ دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 53 ہزار 887 افراد کی حالت تشویشناک جبکہ 32 لاکھ 94 ہزار 90 افراد کی حالت تسلی بخش ہے۔  

تبصرہ کریں