بدھ ۰۵ اگست۲۰۲۰

برطانوی وزیر اعظم نے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کا اعلان کر دیا

بدھ, ۲۴   جون ۲۰۲۰ | ۰۱:۲۴ شام

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کرنے کا اعلان کر دیا۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے لاک ڈاوَن میں مزید نرمی کا اعلان کرتے ہوئے برطانیہ میں 4 جولائی سے بارز، ریسٹورنٹس اور ہوٹلوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ماہ باہرجا کر سماجی طور پر نئی آزادی سے لطف اندوز ہوں اور سب کو خبردارکرتا ہوں کہ ذمہ داری سے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سماجی دوری کے قوانین میں نرمی لائے گی جبکہ حکومت کرکٹ اور سینما جیسی رونقیں بھی دوبارہ بحال کر رہی ہے تاہم اگر کورونا کا خطرہ بڑھا تو لاک ڈاوَن سخت کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ برطانیہ بھی کورونا وائرس کی شدید لپیٹ میں ہے اور دنیا اس وبائی امراض کی دنیا بھر کی فہرست میں پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ برطانیہ میں اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے 3 لاکھ 6 چھ ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ اموات کی تعداد 42 ہزار 9 سو سے تجاوز کر چکی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 79 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 93 لاکھ 53 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 50 لاکھ 41 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 57 ہزار 911 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔  

تبصرہ کریں