بدھ ۰۵ اگست۲۰۲۰

دنیا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 12 لاکھ سے تجاوز کر گئی

ہفتہ, ۰۴   جولائی ۲۰۲۰ | ۰۵:۰۷ شام

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں ایک بار پھر تیزی آ گئی۔ دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 12 لاکھ 17 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک 5 لاکھ 29 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں جبکہ 63 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا سے اموات کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 28 لاکھ 90 ہزار سے زائد ہو گئی۔ برازیل میں کورونا سے اموات کی تعداد 63 ہزار 254 سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 15 لاکھ 43 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ روس میں 6 لاکھ 67 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر اور 9 ہزار 859 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بھارت میں 6 لاکھ 49 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر جب کہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 18 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 44 ہزار ایک سو سے بڑھ گئی جبکہ 2 لاکھ 84 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔ اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار 8 سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دو لاکھ  41 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار تین سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 97 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ پیرو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 95 ہزار سے زائد ہے۔

تبصرہ کریں