ہفتہ ۲۴ اگست۲۰۱۹

ناسا کا اپنا نام مریخ پر بھیجنے کے خواہش مندوں سے رجسٹریشن طلب

جمعرات, ۲۳   مئی ۲۰۱۹ | ۰۲:۰۵ شام

سیرت فاطمہ: ناسا نے اپنا نام مریخ پر بھیجنے کے دینا بھر خواہش مندوں رجسٹریشن طلب کی ہے۔

   ناسا ویب سائٹ کے ذریعے اب اپنا نام مریخ پر بھیجا جا سکتا ہے۔ ناسا کی ویب سائٹ پر نام درج کرتے ہی وہ ایک مائیکروچپ میں ڈجیٹل فارمیٹ کی صورت میں محفوظ ہوجائے گا۔ مارس  2020 میں روور نامی خلائی گاڑی جو  اگلے برس جولائی میں متعارف کی جائے گی فروری 2021 میں یہ خلائی جہاز مریخ پر اترے گا۔ اس مشن میں عوامی دلچسپی پیدا کرنے کے لیے ناسا نے پوری دنیا کے لوگوں کو دعوت دی ہے کہ وہ اپنا نام  ناسا ویب سائٹ کے ذریعےاس مائیکروچپ میں لکھوائیں جو اس خلائی جہاز میں نصب کی جائے گی۔  اس جدید ترین روبوٹک خلائی جہاز کا وزن 1000 کلوگرام ہے اور اس کا اہم ترین مشن سطح مریخ پر خردبینی زندگی کی تلاش، وہاں کی آب و وہوا اور ارضیات پر تحقیق اور سب سے بڑھ کر بعض نمونوں کو جمع کرکے دوبارہ زمین تک آنا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس اہم منصوبے کو مریخ پر انسانی قدم رکھنے میں اہم قرار دیا جارہا ہے۔ 30 ستمبر 2019 تک اس ویب سائٹ پر https://mars.nasa.gov/participate/send-your-name/mars2020/ پر اپنا نام رجسٹر کروا سکتے ہیں ۔ اس موقع پر ناسا سائنس مشن ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ تھامس زربوکن نے کہا کہ اس اہم سفر میں ہم پوری دنیا کے لوگوں کو شریک کرنا چاہتے ہیں۔

تبصرہ کریں