اتوار ۱۶ جون۲۰۱۹

تجارت کے فروغ کے لیے رکن ممالک کے درمیان سرحدیں کھولنے کی ضرورت ہے:چینی صدر

ہفتہ, ۲۷   اپریل ۲۰۱۹ | ۰۱:۰۱ شام

سیرت فاطمہ:چینی صدر شی چن پنگ نے کہا پوری دنیا کو معیشت کے مسائل درپش ہیں اس لیے تجارت کے فروغ کے لیے رکن مما لک کے درمیان سرحدیں کھلنا لازمی ہیں ۔

چینی صدر  شی چن پنگ نے آج (ہفتہ)بیلٹ اینڈ روڈ  گول میز کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی مسائل سے نمٹنے کے لیے صنعتی ترقی کا عمل تیز کرنا ہو گا اورعالمی تجارت کے فروغ اورعوام کے معیارزندگی  کو بہتر بنانے کے لیے سرحدی رکاوٹوں کو دور  کرنا ہو گا۔انہوں نے مزید کہا  ایک خطہ ایک شاہراہ منصوبہ پورے خطے کی اقتصادی ترقی کے لئے نہایت اہم فورم ہے جس کے لیے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت  ہے ۔اسکے علاوہ   ماحولیاتی تبدیلی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے بھی مشترکہ کوشیشیں کرنا ہو گی۔ چینی صدر نے کہا کہ اقوام متحدہ کے 2030 کے ایجنڈے کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا۔ 

تبصرہ کریں