ہفتہ ۲۴ اگست۲۰۱۹

بھارت میں لوک سبھا انتخابات کی گنتی جاری

جمعرات, ۲۳   مئی ۲۰۱۹ | ۱۰:۰۹ صبح

سیرت فاطمہ:بھارت میں لوک سبھا انتخابات کی گنتی جاری ہے۔ابتدائی نتائج کے مطابق بی جی پی کا پلڑہ بھاری ہے۔

بھارت میں پارلیمانی انتخابات کے بعد ووٹوں گنتی جاری ہے ۔ بھارتی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق ابتدائی غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق بھارتی جنتا پارٹی 542 رکنی ایوان میں 306 نشستیں لے کر سب سے آگے  ہے ۔ اپوزیشن جماعت  کانگرس 112 سے زائد  نشستیں حاصل کر کے  دوسرے نمبر پر ہے۔542 رکنی لوک سبھا  میں حکومت سازی کے لئے 272 نشستیں درکار ہیں .دیگر باقی جماعتیں مجموعی طور پر 109 نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے ۔  بھارتی میڈیا کے مطابق ایوان کے 542 نشستوں میں سے 533 کے غیر حتمی نتائج سامنے آ گئے ہیں اسکے علاوہ بھارت کی 90 کروڑ  میں سے 54 کروڑ 20 لاکھ لوگوں  نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ۔ جب کہ عام انتخابات کے سرکاری  نتائج کا اعلان آج ہی کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ بھارت کے ایوان زیریں (لوک سبھا) کے انتخابات 11 اپریل کو شروع ہوئے اور 7 مرحلوں میں 19 مئی کو مکمل ہوئے۔

تبصرہ کریں