اتوار ۱۶ جون۲۰۱۹

چینی نائب صدر 3 روزہ دورہ پر کل پاکستان آئیں گے

ہفتہ, ۲۵   مئی ۲۰۱۹ | ۱۲:۳۰ شام

مریم عبید:چین کے نائب صدر وانگ کشان کل پاکستان کا3 روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق چینی نائب صدر اپنے دورے کے دوران صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔  وانگ کشان کے دورئے پاکستان کے دوران  دونوں ملکوں کے مابین  متعدد معاہدوں اورباہمی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے جانے کے علاوہ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے کئ منصوبوں کا افتتاح کا بھی امکان ہے۔ چینی نائب صدر وانگ کشان ایک ایسے وقت میں پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں جب گوگل نے امریکہ کےصدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر چینی ساختہ موبائل ہواوے کو اپنی بہت سی سروز کے جواب چین نے امریکہ ساختہ موبائل  ’آئی فون‘ کے فروخت پر پابندی کر دی ہیں۔ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں میں بھی سرد مہری کے اطلاعات ہیں۔ 

تبصرہ کریں