ہفتہ ۲۴ اگست۲۰۱۹

ڈرون بنانے کے بین الاقوامی مقابلے میں پاکستان کا پہلا نمبر

جمعہ, ۲۸   جون ۲۰۱۹ | ۱۲:۰۷ شام

ثانیہ عباسی:ڈرون بنانے کے عالمی مقابلے میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طالبات نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

انسٹی ٹیوشن آف مکینکل انجینئرز ایک بین الاقوامی تنظیم ہے جو اس شعبے میں تحقیق اور اشتراک بڑھانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے اس ادارہ  میں ہر سال ڈرون اور ہیلی کاپٹر بنانے کا عالمی مقابلہ کروایا جاتا ہے اس مقابلے میں دنیا بھر سے مختلف یونیورسٹی کےطلبہ وطالبات حصہ لیتے ہیں اس  سال بین الاقوامی مقابلے میں دنیا سے 32 یونیورسٹیوں نے مقابلے میں حصہ لیا جس میں میں پاکستان نے پہلی پوزیشن  حاصل کیا ہے  پاکستان کے نسٹ یونیورسٹی کے طالبات نے  برقی (الیکٹرک) ہیلی کاپٹر تیار کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ کوئنز یونیورسٹی بلفاسٹ کے دو گروپوں نے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

تبصرہ کریں