منگل ۲۲ اکتوبر۲۰۱۹

پاکستان میں 5جی شروع کرنے کا فیصلہ

ہفتہ, ۲۹   جون ۲۰۱۹ | ۱۲:۲۸ شام

پلوشہ اقبال:5جی ٹیکنالوجی دنیا میں کامیابی سے چلنے کے بعد اب اسے پاکستان میں بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چین کی ہواوے کمپنی  کوامریکہ کی طرف سے بہت سی پابندیوں کا سامنا ہے اس کی  ایک بڑی وجہ  ہواوے کمپنی کی5جی ٹیکنالوجی پر اجارہ داری  بھی ہےجو اسے دنیا میں متعارف کرانے کی اہلیت  بھی رکھتی ہے۔پاکستان انٹر نیٹ کے میدان میں دنیا سے ہمیشہ  پیچھے رہا ہے ۔لیکن  اب  5 جی ٹیکنالوجی کا آغاز جن ممالک میں ہو رہا ہے ان میں پاکستان بھی شامل ہے  اور یہ اقدام  پاکستان کی ٹیکنالوجی کے میدان میں بہت خوش آئند ہے۔ پاکستان میں  5 جی متعارف کروانے کا فریم ورک پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی(پی ٹی اے ) پیش کر رہی ہے۔ پاکستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں اضافے  اور انٹر نیٹ کی تیز رفتاری کی خواہش کی وجہ سے ہواوے کے لئے یہاں 5 جی متعارف کروانے کے لئے ماحول سازگار ہے جس کی وجہ سے اس کی مقبولیت کے امکانات زیادہ ہیں۔ہواوے کمپنی کی تیار کردہ یہ ٹیکنالوجی اپنی تیز رفتاری کی وجہ سے دنیا میں انقلاب لانے کی اہلیت رکھتی ہے۔پی ٹی اے کے مطابق 5 جی کو پورے ملک میں شروع کرنے سے پہلے غیر تجارتی بنیادوں پر آزمائشی طور پر پرکھا جائے۔ گا۔حکومت پاکستان نے ٖفیصلہ کیا ہے کہ اس کام کے لئے شروع سے ہی ایسی تمام کمپنیوں کو مدعو کرے گی جو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) یا پاکستان انجنئرنگ کونسل(پی ای سی میں ) رجسٹرد ہوں گی۔  

تبصرہ کریں