منگل ۲۲ اکتوبر۲۰۱۹

فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز شدید متاثرعوام پریشان

جمعرات, ۰۴   جولائی ۲۰۱۹ | ۱۱:۲۴ صبح

نادیہ اختر: سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام استعما ل کرنیوالے صا رفین سروسز خراب ہونے کے باعث پریشان نظر آ رہے ہیں۔

تمام صارفین کو تصاویر اور ویڈیوز دیکھنے  اور ڈاون لوڈ  کرنے میں مشکل درپیش آرہی ہے صارفین کےان مسائل کو جلد از جلد دور کرنے کے لیے کام کیا جارہا ہے۔ اس کے مدمقابل ٹوئٹر کو بھی کچھ ایسے ہی مسائل کا سامنا ہے جہاں کچھ صارفین کو میسیجز بھیجنے اور نوٹیفیکیشن موصول کرنے میں مشکلات درپیش آ رہی ہیں ۔ کمپنی نے اس خرابی کے باعث معذرت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ مسئلہ جلد حل کیا جائے گا۔واٹس ایپ صارفین بھی مختلف مقامات پر تصاویر، ویڈیوز اور وائس پیغامات بھیجنے سے قاصر ہیں، تاہم ٹیکسٹ پیغامات بھیجے جا رہے ہیں۔ اس سے پہلے  مارچ میں بھی فیس بک اور انسٹا گرام کی خدمات متاثر ہوئیں تھی اور فیس بک کو اپنی تاریخ کی بدترین بندش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔دنیا بھر میں فیس بک صارفین کی تعداد 2.3 ارب جبکہ انسٹاگرام صارفین کی تعداد ایک ارب ہے۔فیس بک کو اس سطح کے تعطل کا سامنا آخری بار سنہ 2008 میں کرنا پڑا تھا جب اس کے ماہانہ صارفین کی تعداد صرف 15 کروڑ تھی، جبکہ اس وقت اس کی صارفین کی تعداد 2.3 ارب ہےاس خرابی کی وجہ کے بارے میں اب تک کچھ بھی نہیں بتایا گیا۔

تبصرہ کریں