ہفتہ ۲۴ اگست۲۰۱۹

انسٹا گرام کا صارف کی سہولت کیلئے ایک نیا فیچر متعارف

ہفتہ, ۱۳   جولائی ۲۰۱۹ | ۱۰:۴۹ صبح

نادیہ اختر: سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام نے آن لائن ہراسمنٹ سے بچاؤ کیلئے ایک نیا فیچر متعارف کروانے کا اعلان کر دیا ہے۔

انسٹا گرام نے اپنے صارفین کی سہولیت کیلئے ایک زبردست سہولت متعارف کروا دی ۔آج انسٹا گرام میں ایک اور تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے ۔اس تبدیلی کےذریعے روایتی سکرولنگ نہین کر پڑے گی۔بلکہ سٹوریز کی طرح پوسٹس تبدیل ہوا کریں گی ۔ا س حوالے سے بات کرتے ہوئے انسٹاگرام  کےحکام نے اس تبدیلی کے بارے میں بتایا کہ یہ فریچر کچھ صارفین تک پہنچایا گیا تو اس سلسلے میں مثبت  رویہ  دیکھنے میں آیا ۔نیوز فیڈ میں پوسٹ اب سٹوریز کی طرح تبدیل ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق انسٹا گرام کو دنیا کی معروف و مقبول سوشل میڈیا ایپ اور ویب سائٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق دنیا بھر میں انسٹا گرام کے صارفین کی تعداد 80کروڑ ہے۔ انسٹا گرام انتظامیہ ایپ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ رکھنے کے لیے نت نئی تبدیلیاں کرتی رہتی ہے۔ان تبدیلیوں کو عموما صارفین کی جانب سے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔دنیا بھر میں موجود کروڑوں صارفین اپنی اس من پسند سوشل میڈیا ایپ اور ویب سائٹ کو اپنی تصاویر شئیر کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔انسٹا گرام کے بانی ایڈیم موسیری کا کہنا ہے کی یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ تمام صارفین کو محفوظ ماحول فراہم کریں، ہمیں کافی عرصے سے صارفین مختلف شکایات درج کروارہے تھے، امید ہے اس فیچر کے ذریعے صارفین کو بہتر ماحول ملے گا۔

تبصرہ کریں