صدائے جہاں کے پروگرام نمبر ایک سو نو میں پیش ہے: صدر اوباما کے آخری سٹیٹ آف دا یونیئن خطاب کا تجزیہ اور اس پر پاکستانی اراکین پارلیمنٹ کا ردعمل، پاک چین اقتصادی راہداری کو لے کر پاکستانی سیاسی جماعتوں کے تحفظات اور ان پر حکمران جماعت کا نقطہ نظر، امریکہ میں بھوک کے خاتمے کے لیئے ایک طالبہ کی منفرد کوشش، اور خراٹوں کا علاج سمیت بہت کچھ!
صدائے جہاں کے پروگرام نمبر ایک سو آٹھ میں پیش ہے ایران ۔ سعودی عرب تنازعے کے علاقائی صورت حال پر اثرات اور اس کے حل میں پاکستان کے کردار کا جائزہ، وزیر اعظم شریف کے دورہ سری لنکا کی اہمیت پر تجزیہ کاروں کی گفتگو، امریکہ میں اسلحہ کی خرید و فروخت اور استعمال سے متعلق نئے صدارتی فرمان کی وجوہات، نیند نہ آنے کے مرض میں اضافے اور اس کے علاج سے متعلق ڈاکٹروں کا مشورہ، موٹر سائکل پر دنیا کا چکر لگانے والے پاکستانی نوجوان سے ملاقات اور امریکہ کے صولہویں صدر لنکن کے گھر کی مرمت کے بارے میں دلچسپ رپورٹ۔
صدائے جہاں کے پروگرام نمبر ایک سو سات میں سنیئے: سال دو ہزار پندرہ پاک امریکہ تعلقات کے لیئے کیسا رہا؟ آرمی چیف راحیل شریف کے دورہ کابل کا تجزیہ، امریکی مسلمان کمیونٹی بڑھتے ہوئے دباو کا سامنا کیسے کر رہی ہے؟ پاکستان کی پہلی خاتون ٹرک ڈرایئور سے ملاقات اور نئے سال کے لیئے سامعین کے ارادوں سمیت صحت اور ثقافت کے موضوعات پر دلچسپ رپورٹس۔
صدائے جہاں کے پروگرام نمبر ایک سو چھے میں جانیئے: سعودی قیادت میں مسلمان ملکوں کے درمیان بننے والا فوجی اتحاد پاکستان کے لیئے کیا معنی رکھتا ہے؟ امریکی صدارتی امیدواروں کے داخلی سیکورٹی سے متعلق منصوبے کیا ہیں؟ پیرس میں ماحولیاتی تبدیلیوں کو روکنے کا معاہدہ کس قدر حقیقت پسندانہ ہے؟ چکن پاکس پو جائے تو کیا کرنا چاہیئے؟ اور آپکا سال دو ہزار ہندرہ کیسا گزرا؟
صدائے جہاں کے پروگرام نمبر ایک سو چار میں شامل ہے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا تجزیہ، امریکی صدارتی امیدوار ڈانلڈ ٹرمپ کے مسلمان مخالف منصوبے پرامریکی سیاست دانوں کا ردعمل، افریقہ میں چین کے فوجی اڈے کی اہمیت، دانتوں کی حفاظت سے متعلق ڈاکٹر کا مشورہ اور کچرے سے ٹماٹر کاشت کرنے کے انوکھے پروگرام سمیت بہت کچھ۔