جنرل مشرف کو تاریخ میں کیسے یاد رکھا جائے گا؟

جنرل مشرف کو تاریخ میں کیسے یاد رکھا جائے گا؟

 

ٹاک شاک کی تازہ ترین قسط میں مطیع اللہ جان بطور مہمان خصوصی اعزاز سید اور عمر چیمہ کے ساتھ نظر آئے۔ مطیع اللہ جان نے اپنا آنکھوں دیکھاحال بیان  کیا کہ انہوں نے جنرل مشرف کو اقتدار میں آتے ہوئے کیسے دیکھا۔ انہوں نے سارا واقعہ بیان کیا کہ کس طرح جنرل مشرف کی اقتدار میں آنے کی خبر کیسے پی ٹی وی پر نشر ہوئی اور اس کے بعد ہونے والے واقعات بھی انہوں نے بیان کئے۔ مطیع اللہ جان اس وقت وہ پی ٹی وی میں بطور رپورٹر کام کر رہے تھے۔ اعزاز سید نے شو ہوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 12 اکتوبر 1999 کے اسی دن پی ٹی وی کی عمارت کے باہر تھے جب مشرف اقتدار میں آئے تھے۔ عمر چیمہ نے بتایا کہ انہیں مشرف کے مارشل لاء کا کیسے پتہ چلا؟ چیمہ نے جنرل مشرف کی طرف سے اٹھائے گئے کچھ مثبت نکات اور اقدامات بھی بتائے۔ تینوں صحافیوں نے جنرل مشرف کے عروج و زوال پر بھی بات کی، خاص طور پر ان کے غداری کیس کے حوالے سے جس نے بالآخر انہیں فوج کی مدد سے جلاوطنی پر مجبور کیا۔

#TalkSHOCK #rnn

یہ بھی پڑھیں۔

ایمرجنسی

بریکنگ: کیا پاکستان میں ایمرجنسی لگائی جا رہی ہے؟

ٹاک شاک کی تازہ ترین قسط میں صحافی اعزاز سید اور عمر چیمہ یہ معلومات …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *