رواں ماہ سوشل میڈیا پر سوات کے حوالے سے کچھ ویڈیوز وائرل ہوئیں جن میں سوات کے گردو نواح کے علاقوں میں مبینہ طور پر طالبان کی موجودگی کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔اس پر ریڈیو نیوز نیٹ سے بات کرتے سینر تجزیہ کار،مصنف اور عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی سیکٹریری ثقافت خادم حسین کا کہنا ہے کہ سوات کے بعض علاقوں میں طالبان کی بعض تنظیمیں در آئی ہیں جس کی وجہ سے وہاں کے لوگوں میں خوف وحراس پایا جاتا ہے.
